بی ایم ایف کیا ہے؟  
   

برٹش مسلم فورم کے مقاصد درج ذیل ہیں

۔متوازن رائے ،اسلام کے مساویانہ طریقوںاورپرامن اخلاقی اصولوں کی ترویج
ان اقدار کا فروغ جو تمام انسانیت میں مشترک ہیں۔اور جن کا مقصود صوفیا کی تعلیمات کے مطابق اللہ کا ڈر اور انسانیت کی خدمت ہے۔

۔اسلام کی اخلاقی اقدار کا آئندہ مسلمان نسل میں انجذاب اور فروغ کیونکہ آئندہ مسلم نسل کو متنوع مذہبی،تہذیبی، اور کھلی ذہنیت کے معاشرے میں مسلمان قوم کی نمائندگی کرنی ہے۔

مسمان خواتین کے ان منصوبوں اور کوششوں کو مضبوط بنیاد فراہم کرنا اور ان کی رہنمائی کرنا جواسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہیں
۔
۔موجودہ مختلف عقائد کے طبقات کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرناجس سے ان کے درمیان سمجھ بوجھ اوربرداشت کو فروغ ملے گا
۔
۔مسلمانوں کی سیاسی ،سماجی اورتعلیمی تنظیموں کا نیٹ ورک قئم کرنا جس میں وہ اپنے مسائل بیان کر سکیںاور ان کے مسائل کے حل کےلئے مناسب اقدامات کئے جاس کیں۔

یہ فورم اپنے ساتھ منسلک تنطیموں،مکاتب اور مساجد کے حقوق کے تحفظ اور ان کی تعلیمی اور مالی فلاح وبہبود کے لئے کام کرے گا۔

۔میڈیا کے تمام ذرائع سے وابستگی اورانہیں مسلمانوں کے متعلقات اور تحفظات سے آگاہ کرنا اور مسلمانوں کی متفقہ طور پر طے پا جانے والی آرا اور ایشوز سے انہیں باخبر رکھنا

دہشت گردی،انتہا پسندی اورمذہبی ونسلی منافرت اور تعصبات کو بتدریج کم کرنا اور انہین ختم کرنے کے لئے اقدامات کرنا۔

۔برٹش مسلم فورم کے چئرمین خورشید احمد ہیں۔اور اس کے ٹرسٹیوں میںپیر سید معروف حسین شاہ نوشاہی،پیر زادہ امداد حسین،صاحبزادہ حبیب الرحمن محبوبی،علامہ مسعود عالم،علامہ نصیر بیگ قادری،خلیل احمد حقانی،مولانا بوستان قادری،علامہ شاہد رضا،مولانا ریاض صمدانی

سٹاف ممبر کے طور پر ایک خاتون شامل ہیں
محترمہ زریں روحی احمد چیف ایگزیکٹو